کراچی،اسلام آباد(آن لائن) اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو (اے جی پی آر) نے عید الا ضحی کی چھٹیوں کے پیش نظر وفاقی ملازمین کو اگست کی تنخواہ 28 اگست تک جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے اور بینکوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 28 اگست تک انکے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کر دیجائیں۔ سندھ حکومت نے بھی اپنے ملازمین کو 28 اگست تک تنخواہیں ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔واضح رہے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے بھی فنانس ڈپارٹمنٹ کو ریلوے ملازمین کو اگست کی تنخواہیں عید سے قبل ادا کرنے کی ہدایت کی تھی، عیدالاضحی یکم ستمبر کو متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں