اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دھاندلی نہیں ہونے دینگے، تحریک انصاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہو گی، حلقہ این اے 120میں تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد نے ن لیگ پر دھاندلی کے الزامات لگاتے ہوئے وارننگ دے ڈالی، دیگر رہنمائوں کی نواز شریف کی جی ٹی روڈ ریلی پر کڑی تنقید۔ تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 120میں تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگنے حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں دھاندلی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ میں انہیں یہ واضح پیغام دینا چاہتی ہوں کہ تحریک انصاف دھاندلی نہیں ہونے دے گی اور سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہو گی۔ اس موقع پر ان کے ساتھ موجود دیگر رہنمائوں نے نواز شریف کی جی ٹی روڈ ریلی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سینـٹرل پنجاب کے لوگوں نے نواز شریف کو مسترد کر دیا ہے اور ان کی یہ ریلی ناکام ثابت ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں