جہلم (آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو سیاسی قوت نہیں سمجھتا ان کا ایجنڈا کچھ اور ہے ، میثاق جمہوریت اصل سیاسی قوتوں کے مابین مل کر آگے بڑھنے میں معاون ہو سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق میاں نواز شریف نے گزشتہ رات صحافیوں ، وفاقی وزرا اور دیگر قائدین کے اعزاز میں عشائیہ دیا ،اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ نا اہلی کے فیصلے کے بعدکئی ممالک کے سربراہان نے مجھ سے رابطہ کر کے اظہار تشویش کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا حق حکمرانی بحال کرانے کے لیے عوام سے رابطہ ناگزیر ہے۔ میثاق جمہوریت اصل سیاسی قوتوں کے مابین مل کر آگے بڑھنے میں معاون ہو سکتا ہے، کیا ملک میں کوئی ایسی عدالت ہے جو کسی ڈکٹیٹر کو سزا دے سکے۔160کوٹلی سیتاں کا وزیر اعظم آیا ہے وہاں گیس بھی ہو گی موٹر وے بھی ہو گی اور تمام سہولتیں ہونگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں