پشاور(این این آئی)پشاور ریپڈ بس ٹرانزٹ منصوبہ کے لیے ٹینڈرز تاریخ میں پہلی بار میڈیا کیسامنے کھول دیئے گئے۔ تیکنیکی جائزے کے بعد فائنل بڈر کا اعلان آج کیا جائے گا۔پشاور ریپڈ بس ٹرانزٹ منصوبے کے لیے مقامی ہوٹل میں ٹینڈرز کے لیے بولی لگائی گئی جس میں چائنیز اورلوکل کمپنیوں نے حصہ لیا۔ بولی کے موقع مختلف محکموں کے حکام بھی موجود تھے ۔منصوبے کے پیکج ون اورپیکج ٹو کے لیے چار کمپنیوں نے بولی میں حصہ لیا۔ تکنیکی چیکنگ کے بعد فائنل بڈرکانام جمعہ کے روز سامنے آئیگا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی مشیرٹرانسپورٹ شاہ محمد وزیر کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ چودہ اگست کومنصوبے پرکام کا آغاز کیاجائے۔ انکا کہنا تھا بڈرکانام فائنل ہونے کے بعدایشین ڈویلپمنٹ بینک کوبھیجا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں