اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف نے ریلی نکال کر کیا خطرات مول لیے ہیں، نیو یارک ٹائمز کا حیران کن دعویٰ، تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے کہا ہے سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے گھر لاہور واپسی کا سفر پنجاب ہاؤس اسلام آباد سے شروع کیا، اس وقت وہاں ہزاروں کی تعداد میں کارکن موجود تھے، اخبار کا مزید کہنا ہے کہ میاں نواز شریف نے عوامی ریلی کے ساتھ واپسی کا سفر کرکے اپنے لیے شدید خطرہ مول لیا ہے۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کےکارکنوں کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف
ملک کے واحد لیڈر ہیں جو اینٹی اسٹیبلشمنٹ ہیں اور سویلین بالادستی کے قائل ہیں اور مسلم لیگ (ن) کے کارکن سویلین بالادستی کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔ اخبار کے مطابق سرکاری حکام نے انہیں سکیورٹی خدشات بارے آگاہ کیا تھا مگر سیاسی اشتعال انگیزی اور دہشت گردوں کے حملے پاکستان میں کوئی غیر معمولی بات نہیں، اخبار نے مزید کہا کہ 2007 پیپلز پارٹی کی لیڈر بے نظیر بھٹو کو ایک سیاسی جلسہ میں راولپنڈی میں قتل کر دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں