اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مریم نواز کو نواز شریف نے ریلی میں شرکت سے کیوں روکا، کیا وہ سابق وزیراعظم کی سیاسی جانشین ہونگی، معروف صحافی سمیع ابراہیم کے انکشاف نے سب کو حیران کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی سمیع ابراہیم نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مریم نواز کے خلاف ن لیگ میںمزاحمت موجود ہے ۔ مریم نواز کی بڑی خواہش تھی کہ وہ ریلی میں اپنے والد کے ہمراہ شامل ہوں تاہم نواز شریف کی جانب سے انہیں ریلی میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔ سمیع ابراہیم نےایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک دورے کے دوران پاکستان کے سینئر صحافی نواز رضا نے نواز شریف سے سوال پوچھا کہ کیا مریم نواز آپ کی سیاسی جانشین ہونگی جس پر نواز شریف ان سے خفا ہو گئے اور پنجابی میں کہا کہ ’’تسی تے میری سیاست ہی ختم کر دیتی‘‘۔ سمیع ابراہیم کا کہنا تھا کہ ن لیگ میں مریم نواز کے خلاف مزاحمت موجود ہے جس کو نواز شریف بھانپ چکے ہیں اور شاید یہی وجہ ہے کہ مریم نواز کو ریلی میں نواز شریف نے شرکت کی اجازت نہیں دی۔۔ انہوں نے اس حوالے سے مزید کیا کہا۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں!

اپنا تبصرہ بھیجیں