لاہور ( این این آئی) اداکار حمزہ علی عباسی کے بعد اداکارہ وینا ملک بھی اینکر پرسن بن گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ وینا ملک نے نجی ٹی وی چینل سے بطور اینکر پرسن اپنے شو کا آغاز کر دیا ہے اور اب وہ اداکارہ کی بجائے ایک اینکر پرسن کے طور پر ٹی وی پر نظر آرہی ہیں۔ یاد رہے کہ وینا ملک سے قبل اداکار حمزہ علی عباسی بھی ایک نجی ٹی وی چینل سے اینکر پرسن کےفرائض انجام دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے معروف اداکار حمزہ علی عباسی اوراینکر شبیر ابوطالب پر پابندی بھی عائد کی تھی۔یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی نے رمضان ٹرانسمیشن کے دوران قادیانیوں کے مسئلے پر 1973 کے پارلیمنٹ کے فیصلے کے خلاف گفتگو کی تھی جس کے بعد انہیں سوشل میں پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں