اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے آ ئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، میرپور خاص، ژوب، قلات ڈویژن، اسلام آباد ، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ جاری بیان کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں میں بالائی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا ، اسلام آباد ، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم راولپنڈی،گوجرانوالہ،ہزارہ،کوئٹہ، قلات ڈویڑن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواووں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش اسلام آباد (سید پور39، زیروپوائنٹ 2)،مری 28،سیالکوٹ (سٹی 20، ائیرپورٹ 9)،لاہور( پنجاب یونیورسٹی 10)، خضدار 13،ژوب 5، بارکھان 2، مظفر آباد12،کوٹلی 2، گڑھی دوپٹہ ایک، بالاکوٹ 9 اورکاکول میں 4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں