لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی تاحیات نااہلی کیلئے درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی گئی۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سید منصور علی شاہ درخواست پر سماعت کریں گے ۔درخواست میں الیکشن کمیشن، عمران خان اور شیخ رشید سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئےموقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان اور شیخ رشید کے خواتین بارے سکینڈل سامنے آچکے ہیں۔ اس حوالے سے ایک کتاب میں بھی دونوں کے سکینڈل کا ذکر کیا گیا ہے۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ عمران خان اور شیخ رشید بطور ایم ایناے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے، اس لئے دونوں کو تاحیات نا اہل قرار دیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں