سوات (مانیٹرنگ ڈیسک )عائشہ گلالئی کی جانب سے عمران خان پر بیہودہ پیغامات بھیجنے کے بعد ملکی سیاست میں شدید ہلچل پیدا ہو چکی ہے اور اسی اثنا میں ایک اور پی ٹی آئی کی خاتون رہنما نے دھماکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے ان سے رابطہ کر کے انہیں عمران خان کے خلاف اکسایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ بھی عمران خان پر الزامات عائد کریں۔تحریک انصاف کی خاتون رہنما نادیہ شیر خان کا کہنا ہے کہ ا نہیں ن لیگ کی جانب سے خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہیں ایک نامعلوم کال موصول ہوئی ہے اور پوچھنے پر رابطہ کرنے والے شخص نے بتایا کہ اس کا تعلق ن لیگ سے ہے۔رابطہ کرنے والے شخص نے پیش کش کی کہ اگر وہ بھی عائشہ گلالئی کی طرح عمران خان پر الزامات عائد کریں تو انہیں مکمل معاونت فراہم کی جائےگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں