اسلام آباد(نیوزڈیسک)اچانک فیصلہ تبدیل،خصوصی طیارے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئے،روانگی کی تیاریاں، تفصیلات کے مطابق نوازشریف کی کے اہل خانہ اور سامان کی منتقلی کے لئے دوخصوصی طیارے اسلام آباد ایئرپورٹ پرپہنچ گئے ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کے سربراہ نوازشریف کے اہلخانہ اور ان کےسامان کولاہورمنتقل کرنے کیلئے دو خصوصی طیارے اسلام آبادایئرپورٹ پرپہنچے ہیں ،اس سے قبل نوازشریف کی فیملی کی فوری طورپر اسلام آباد سے منتقلی کی اطلاعات نہیں تھی لیکن اچانک فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے نوازشریف کی روانگی سے قبل ہی ان کی فیملی نے بھی واپسی کا فیصلہ کرلیا نوازشریف بذریعہ جی ٹی روڈ یا موٹر وے جبکہ ان کی فیملی ان خصوصی طیاروں کے ذریعے لاہور روانہ ہوگی ،اطلاعات کے مطابق نوازشریف کی فیملی روانہ ہوگئی ہے۔جبکہ ان کاسامان بھی ایئرپورٹ پرپہنچادیاگیاہے۔‎

اپنا تبصرہ بھیجیں