لاہور(آئی این پی) گلوکارہ مومنہ مستحسن اور دانیال ظفر محرم الحرام کے بعد ایک ہو جائیں گی ‘شادی کی فائنل ڈیٹ کا اعلان محرم الحرام کے بعد کیا جائے گا۔ مومنہ مستحسن کوک اسٹوڈیو میں راحت فتح علی خان کے ساتھ گانے کے بعد بہت زیادہ شہرت حاصل کرچکی جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پران کے حوالے سے کچھ نہ کچھ چلتا رہتا ہے۔گزشتہ دنوں علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر کے ساتھان کی منگنی کے حوالے سے بھی خبریں آئیں لیکن گلوکارہ کی طرف سے اس کی تردید کر دی گئی لیکن اب چندروز قبل ان کی پاکستانی نڑاد امریکی بینکر علی نقوی کے ساتھ باقاعدہ منگنی ہوگئی ہے۔ اس حوالے سے کراچی میں ہونے والی ایک تقریب میں دونوں نے ایک دوسرے کو منگنی کی انگوٹھی پہنائی جس کے بعد مومنہ نے منگنی کی تصاویر خود ٹویٹر پر شیئر کی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں