اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کو 2نمبر پٹھان کیوں کہا؟ فیصل آباد کے شہری نے عائشہ گلا لئی کو 50لاکھ ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے شہری نے عائشہ گلالئی کی جانب سے عمران خان کو دو نمبر پٹھان کہنے پر 50لاکھ ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا ہے۔نوٹس میں شہری نے موقف اختیار کیا ہے کہ عائشہ گلا لئی نے عمران خان کو 2نمبر نیازی کہہ کر نیازی قبیلے کی توہین کی ہے لہٰذا عائشہ گلا لئی معافی مانگیں یا پھر ہر جانے کی رقم ادا کریں ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کی جانب سے بھی عائشہ گلالئی کو لیگل نوٹس بھجوایا جا چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں