اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بس بہت ہوگیا! سویلین بالادستی کو تسلیم کیا جائے-نواز شریف نے فوج کو دو ٹوک پیغام دیدیا، تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے جڑواں شہروں کے تاجروں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں اس لئے عدالتی فیصلے کو من و عن تسیلم کیا، اداروں سے ٹکراؤ کا حامی نہیں ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو پاکستانی عوام نے مینڈیٹ دیا ہے اور اس عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے سویلین بالادستی کو تسلیم کیا جائے۔اس ملاقات میں تاجروں نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے یکجہتیکا اظہار کیا۔اس موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک میں احتساب کے نام پر میرا استحصال کیا جا رہا ہے لیکن میں کسی کے بھی سامنے نہیں جھکوں گا، انہوں نے مزید کہا کہ جنہوں نے قوم کے اربوں روپے لوٹے ان کو تو کوئی سزا نہیں دی جا رہی ہے دوسری طرف آئین کو توڑنے والوں کو بھی کوئی نہیں پوچھتا، انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ کیس میں کیا میرے خاندان ہی کے نام تھے، عوام نے اس فیصلے کو تسلیم نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے میرے ساتھ آگے کیا ہو گا، میرے خلاف سازش ہوئی جس کا جلد پردہ فاش کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں