اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نئی ٹویوٹا کرولا 2017 ماڈل کی منفرد خصوصیات اور قیمت کا اعلان کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق ٹویوٹا کرولا کے 2017ء ماڈل کو صارفین کی جانب سے خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔ ٹویوٹا کمپنی نے اس نئے ماڈل کی قیمت 25 لاکھ 49 ہزار روپے مقرر کی ہے۔ یہ نئے ماڈل کی گاڑی 9 انچ کی اسکرین، پُش اسٹارٹ بٹن، خوبصورت ایل ای ڈی لائٹس اورائیر بیگز سمیت دیگر جدید سہولیات کی حامل ہے۔ اس کے علاوہ گاڑی کے ڈیزائن پر بھی کمپنی نے بہت کام کیا ہے۔نئی ٹویوٹا کرولا 2017ء ماڈل کی خاص بات اس کے ٹائر ہیں، نئی ٹویوٹا کرولا میں ٹائروں کا سائز بھی پہلے ماڈلز کی نسبت بڑا رکھا گیا ہے۔ ان ٹائرز کے بارے یہ کہا جا رہا ہے کہ اگر انہیں ہائی اسپیڈ پر بھی استعمال کریں تو تب بھی یہ ایک لمبے عرصے تک کار آمد رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں