اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور حنیف عباسی کو لاہور روانگی سے قبل تمام کارکنوں کو فوری متحرک کرنے کی ہدایت کردی تاکہ بڑی تعداد میں کارکنوں کو اکٹھا کر کے مخالفین کو پیغام دیا جاسکے کہ عوام اب بھی ان کے ساتھ ہے۔ اتوار کے روز سابق اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا غیر رسمی اجلاس ہوا جس میں آصف کرمانی دانیال عزیز پرویز رشید مئیر اسلام آباد شیخ انصر اور حنیف عباسی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کیاس موقع پر نواز شریف کی طرف سے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور حنیف عباسی سمیت مقامی قیادت کو ہدایت کی گئی کہ جس دن نواز شریف کی جی ٹی روڈ سے لاہور روانگی ہوگی اس سے قبل بڑی تعدا د میں کارکنوں کو اکٹھا کیا جائے تاکہ مخالفین کو پیغام دیا جاسکے کہ عوام اب بھی ان کے ساتھ ہے اس کے علاوہ اسلام آباد سے لاہور روانگی میں مختلف مقامات پر نوا زشریف کے استقبال اور ان کے خطابات کے حوالے سے بھی حکمت عملی طے کی گئی جبکہ اجلاس میں این اے 120کے ٹکٹ پر بھی مشاورت ہوئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں