لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و صوبائی وزیر زعیم قادری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی خواتین نے عائشہ احد ملک کو ساتھ بٹھا کر سیاسی اسٹنٹ کیا ، عائشہ گلالئی کو ہم نے لانچ نہیں کیا لیکن پی ٹی آئی کی سیاست سب پر واضح ہو گئی ، عائشہ احد کیخلاف عدالت سے باقاعدہ فیصلہ آ چکا ہے۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ عائشہ گل لئی کے الزامات پر پوری قوم نواز شریف سے سوال پوچھ رہی ہے کہ انہیں خواتین کی عزت پامال کرتے ہوئے شرم نہیں آتی ۔انہوں نےکہا کہ عائشہ احد ملک کی پریس کانفرنس پی ٹی آئی کا سیاسی اسٹنٹ ہے، عائشہ احد الیکشن کمیشن سمیت کسی بھی عدالت چلی جائے ہم حاضر ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی میں پارلیمنٹرینزکے کیسز جاتے ہیں، کیا پی ٹی آئی کی سیاست کا یہ معیار ہے ؟ مجھے تو بات کرتے ہوئے شرم آتی ہے۔زعیم قادری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے بھونڈے مذاق پر قوم ان کا مذاق اڑا رہی ہے، عائشہ گلالئی کے بدلے ایسا مذاق کیا جا رہا ہے، ان کی غلط فہمی ہے ہم نے عائشہ گلالئی کو لانچ نہیں کیا۔یاد رہے کہ ثبوت فراہم نہ کرنے پر سول جج نے عائشہ احد ملک کی درخواست کو خارج کر دیا گیا تھا۔ درخواست مسترد ہونے کے بعد عائشہ احد نے لاہور ہائی کورٹ میں سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں