اسلام آباد (05 اگست 2017ء):عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو معافی مانگنے کی پیشکش کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق عائشہ گلالئی نے کہا کہ ابھی بھی وقت ہے عمران خان کو چاہئیے کہ وہ معافی مانگ لیں۔ انہوں نے کہا کہ معاملہ پارلیمانی کمیٹی تک پہنچ گیا ہے ایسا نہ ہو کہ عمران خان کو پارلیمنٹ کے سامنے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے ۔ اور معافی کا وقت بھی گزر جائے ۔ خیال رہے کہ عائشہ گلالئی کے معاملے پر گذشتہ روز پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی گئی تھی ۔ پارلیمانی کمیٹی عائشہ گلالئی کے چئیرمین پی ٹی آئی پر عائد کیے جانے والے الزامات کی تحقیقات کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں