اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی نژاد معروف برطانوی باکسر عامر خان نے اپنی بیوی سے علیحدگی اختیار کر لی ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا۔ پاکستانی نژاد معروف برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ میں نے اور میری بیوی نے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فریال مخدوم کافی عرصے سے کسی اور شخص کے ساتھ رہنا چاہتی تھیجس کے باعث انہوں نے فریال سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوںنے بتایا کہ انہوں نے فریال کی خاطر اپنی فیملی سے بھی علیحدگی اختیار کر لی تھی مگر اس
کے باوجود فریال خوش نہیں تھی۔ عامر خان نے اپنی سابقہ بیوی فریال مخدوم سے کہا کہ وہ رقابت کے جذبات نہیں رکھتے اس شخص کی تصویریں مجھے بھیجنے کی ضرورت نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں