اسلام آباد (این این آئی) رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کے والد شمس القیوم نے کہا ہے کہ نور زمان ان کا شاگرد تھا وہ مجرمانہ ذہنیت کا مالک شخص ہے ٗنورزمان ان کے پاس اپنے تین بیٹوں کی نوکری کی سفارش کرانے آیا تھا۔عائشہ گلالئی کے والد نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ خیبر پختونخوا میں سرکاری ٹھیکے عمران خان کی ہدایت کے تحت انٹرنیٹ کے ذریعے شفافیت سے دئیے جاتے ہیں ٗ وہ کسی ٹھیکے دار کونہیں جانتے۔ان کا کہنا تھا کہ ماریہ طور نے ہسپتال بچوں اور خواتین کیلئے بنایا ہے ٗعمران ہسپتال بناسکتا ہے توماریہ پر تنقید کیوں کی جارہی ہے۔شمس القیوم نے کہا کہ پشاور کے ہسپتالوں میں زیادہ رش ہوتا ہے ٗماریہ بین الاقوامی کھلاڑی ہیں ٗوہ غیر جانبدار ہیں اور انہوں نے کبھی سیاست پر بات نہیں کی۔ان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے ماریہ کو پلاٹ تک نہیں دیا ٗابھی بھی بیوی بچوں سمیت سرکاری مکان میں رہتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں