اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان نے تحریک انصاف چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والی ناز بلوچ کو پھر پی ٹی آئی جوائن کرنے کی دعوت دیدی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے سابق خاتون رہنماء کو پارٹی میں دوبارہ شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد بھی ناز بلوچ نے جھوٹ نہیں بولا۔مجھے ناز بلوچ کا انداز بہت پسند آیا ۔یہ کردار ایک اچھی شخصیت کی غمازی کرتا ہے۔عمران خان کی جانب سے دوبارہ شمولیت کی دعوت دینے پر ناز بلوچ نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ تحریک انصاف میں بھی حق اور سچ کی بات کی، سیاست میں احترام کا رشتہ ہمیشہ برقرار رہنا چاہیے۔واضح رہے کہ ناز بلوچ کے بعد عائشہ گلالئی بھی تحریک انصاف کو خیر باد کہہ چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں