اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) طلال چوہدری تو وزیر مملکت بن گئے لیکن دانیال عزیز وفاقی وزیر نہ بن سکے جس کے باعث موصوف روٹھ کر گھر ہی بیٹھ گئے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق نئی وفاقی کابینہ کے 47 وزرا نے ایوان صدر میں حلف اٹھالیا ہے لیکن پاناما کے ہنگامے میں شریف خاندان کا سب سے بڑھ چڑھکر دفاع کرنے والے دانیال عزیز حلف برداری کی تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دانیال عزیز وفاقی وزیر بننا چاہتے تھے لیکن ان کا نام وزرائے مملکت کی فہرست میں شامل کردیا گیا جس کے باعث وہ قیادت سے ناراض ہوگئے اور حلف برداری کی تقریب میں شریک ہونے کی بجائے گھر بیٹھنے کو ترجیح دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں