اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین تحریک انصـاف عمران خان کی جانب سے جنگ اور جیونیوز کے بائیکاٹ کے بعدسردار عتیق احمد خان کے بعد اب پرویز مشرف کی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ نے بھی جنگ اور جیو نیوز کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انـصاف عمران خان کی جانب سے جنگ اور جیونیوز کے بائیکاٹ کے بعد آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم اور مسلم کانفرنس کے سربراہ سردار عتیق احمد خاننے بھی جنگ اور جیو نیوز کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے تاہم اب پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے بھی جنگ اور جیو نیوز کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی بول نیوز کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنمائوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنگ اور جیو نیوز کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے، رہنمائوں نے جنگ اور جیونیوز کو بھارتی لابی کا حصہ قرار دیتے ہوئے اس کے بائیکاـٹ کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں