کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) عائشہ گلالئی کی پریس کانفرس نے نہ صرف شوبزبلکہ سیاست میں بھی ہلچل مچا دی۔ عائشہ گلالئی کی کانفرنس پر ملے جلے تاثرات سامنے آ رہے تھےجبکہ سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ اب فلمی ستاروں نے بھی پریس کانفرنس پراپنا رد عمل دینا شروع کردیا ہے۔فلم سٹار وینا ملک کے بعداب پاکستانی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بھی عائشہ گلالئی کی پریس کانفرنس اپنا ر رد عمل دے دیا ہے۔ ماہرہ خان نے عائشہ گلالئی کے حق میں سماجی پیغام کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنی ٹویٹ میں کہا کہ لوگوں کے رد عمل نے ان کو حیران کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ “اصل مسئلہ لوگوں کی ذہنیت ہے، ایسے وقت پر لوگوں کی ذہنیت سامنے آجاتی ہے”۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ” عائشہ گلالئی سچ بول رہی ہیں یا جھوٹ اس کا فیصلہ تو جلد دنیا کے سامنے آجائے گا لیکن اس عمل میں ہم کیا ردعمل دیتے ہیں یہ تشویشناک ہے۔”تاہم ماہرہ خان کے ٹویٹ کے بعد لوگوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ۔جس پر ماہرہ خاں نے صرف ایک ہی جواب دیا “اصل مسئلہ لوگوں کی ذہنیت ہے”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں