اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عمران یہودیوں کا ایجنٹ ہے، اس میں کوئی دو رائے نہیں ہیں،عمران خان تم نے پاکستان کو ہمیشہ بیچا ہے کبھی ہمیں بھی بیچنے دو، انہوں نے اپنے بچوں کو بھی ملک سے باہر بھیجا، 4سال سے عمران الیکشن کمیشن اور دہشت گردی کی عدالت سے بھاگ رہے ہیں،ملک کی حفاظت کیلئے نواز شریف ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں، عمران خان نے شیخرشید کو وزارت عظمیٰ کیلئے نامزد کرکے سیاست کے ساتھ مذاق کیا ہے۔ وہ منگل کو سپریم کورٹ میں تحریک انصاف

ADVERTISEMENT
Ad
کے چیئرمین عمران خانکی نااہلی کیلئے غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔حنیف عباسی نے کہا کہ تحریک انصاف نے عدالت عظمیٰ میں جعلی کاغذات جمع کرائے ہیں، عمران خان بتائیں کہ ممبئی کی خاتون سشما کمار سے ان کا کیا تعلق ہے،وہ کس بنیاد پر ان کو فنڈز فراہم کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے کارکن ملک سے وفادار اور قربان ہونے کیلئے تیار رہتے ہیں، عمران خان جب کیس ہارتے ہیں تو عدلیہ کو برا بھلا کہتے ہیں،عمران کے جلسوں کی شروعات ناچ گانوں سے ہوتی ہے،وہ نئی نسل کو بے راہ روی کا شکار کررہے ہیں، اخلاقیات کا جنازہ نکالنے والے محب وطن ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان اخلاقی بدعنوانی کو جائز سمجھتے ہیں،ملکی ترقی کو روکنے والے نوجوانوں کے روزگار کے دشمن ہیں، عمران ایک جھوٹا شخص اور عدالتوں سے اشتہاری ہے، اس نے شیخ رشید کو نامزد کرکے سیاست کے ساتھ مذاق کیا ہے،ملک کی حفاظت کیلئے محمد نواز شریف ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جس سرکاری ریسٹ ہائوس کو یونیورسٹی بنانے کا کہا تھا اس کا کیا ہوا،لوگوں کو سول نافرمانی پر اکسانے والا خود اپنے بل جمع کرواتا رہا،عمران نے آف شور کمپنیاں بنائیں اور اثاثے چھپائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں