اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کو نااہل کروانے میں راحیل شریف کا کیا کردار ہے؟ سینئر صحافی نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا، تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف نظامی نے کہا کہ سنڈے گارڈین کی ایک خبر جو آج کل سوشل میڈیا پر زیادہ چل رہی ہے اور اس خبر کی ڈیٹ لائن 6 نومبر ہے۔ اس خبر کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے ایک ایسا منصوبہ بنایا ہے کہ اس سال کے وسط تک عدلیہ کے ذریعے نواز شریف فارغ کر دیے جائیں گے۔

ADVERTISEMENT

عدلیہ نواز شریف کو کرپشن سمیت دیگر بنیادوں پر نااہل کر دے گی۔ عارف نظامینے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہیں پتہ کہ اس میں کتنی حقیقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ عدلیہ بہت آزاد ہے اور وہ دور نہیں جب لوگ عدلیہ کو ڈکٹیٹ کرتے تھے۔ ماضی میں شاید ایسا ہوتا رہا ہو مگر اب ایسا ہونا ناممکن سی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کی خواہش تھی کہ انہیں ملازمت میں توسیع دی جاتی۔ اس حد تک تو ان کی بعض چیزیں تھیں جیسے ڈان گیٹ اتنا بڑا مسئلہ نہیں جتنا کہ بنا دیا گیا، لیکن انہوں نے جاتے جاتے کوئی ایسی بساط بچھائی ہو کہ جس سے نواز شریف کی حکومت چلی جائے یہ بات کوئی ایسی قرین قیاس نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں