اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے موقر روزنامے ’خبریں ‘ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ اگر وہ نااہل ہوتے ہیں تو وہ پارٹی میں چیئرمین کیلئے الیکشن کروائیں گے،عمران خان کا کہناتھا کہ ن لیگ والوں کی تو فیملی ہے ، لیکن ہماری پارٹی جمہوری ہے ، اگر میں نااہل ہوجاتا ہوں تو میںپارٹی میں الیکشن کروائوں گا اور بہت اچھے الیکشن کروائوں گا، اس دوران پارٹی کے ممبران جس شخص کو پارٹی کے چیئرمین کے قابل سمجھیں گے اسے منتخب کر لیں گے، انہوں نے کہا کہ میں اگر نااہل ہوجاتا ہوں تو میں اپنی نمل یونیورسٹی سنبھال لونگا ، میرا خواب ہے کہ میں اسے پاکستان کی آکسفورڈ یونیورسٹی بنائوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں