اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عہدے کی طاقت کے نشے میں چُور ڈی آئی جی گلگت نے اپنی سابق اہلیہ کی شرمناک تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دیں ، سابق اہلیہ کی فریاد پر ایف آئی اے حرکت میں آگئی ۔ پاکستان کے موقر روزنامے ’ایکسپریس ‘ کے مطابق ڈی آئی جی گلگت بلتستان سید جنید ارشد نے اپنی سابق اہلیہ کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دیں جس کے بعد ان کی سابق اہلیہ نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا جس پر ایف آئی اے حرکت میں آگئیاور جنید ارشد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزم پر

ADVERTISEMENT
الزام عائد کیا گیا کہ اس نے اپنے دوست دانش کے ساتھ مل کر اپنی سابقہ بیوی کو بلیک میل کیا اور اس کی نازیبا تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کیں۔ملزم کی سابق بیوی کی درخواست پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے تحقیقات کرنے کے بعد ایف آئی ار درج کی۔ ایف آئی اے کی جانب سے بار بار سمن جاری کیے جانے کے باوجود ڈی آئی جی جنید ارشد نہ پیش ہوئے اور نہ ہی ایف آئی اے کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں