دوحہ(این این آئی)قطری میڈیا ذرائع نے حج کے مقامات کو بین الاقوامی نگرانی میں دینے کامشورہ دیا ہے۔قطری میڈیا نے منامہ میں چار عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے قبل ہی الحرمین الشریفین کو سیاست سے الگ کرنے کی مہم برپا کردی اور اس خدشے کا اظۃار بھی کیا ہے کہ اگر قطری حج کے لیے سعودی عرب جاتے ہیں تو انھیں وہاں قتل کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ قطر سے قبل اس کا نیا نیا اتحادی ایران بھی گذشتہ تین عشروں کے دوران میں وقتاً فوقتاً حج کو بین الاقوامی بنانے اور مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ

میں الحرمین الشریفین کو تمام مسلم ممالک کے زیر نگرانی دینے کے مطالبات کرتا رہا ہے۔تاہم کسی بھی مسلم ملک یا لیڈر نے ایران کے اس مطالبے کی حمایت نہیں کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں