نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)بِنا کچھ کہے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بِکھیرنے والا یہ برطانوی فنکار جس کا حقیقی نام روون ایٹکنسن ہے ،دنیا بھر میں اپنے بے تحاشہ مداح رکھتا ہے۔لیکن بہت سے مداح ایسے ہیں جو مسٹر بین کےمتعلق زیادہ کچھ نہیں جانتے ہیں۔ہم آپ کو بتائیں ان سے متعلق ایسی چند چیزیں جنہیں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔روون ایٹکنسن چار بھائیوںمیں سب سے چھوٹے ہیں۔وہ ہکلایا کرتے تھے۔وہ ایک ایسی تکنیک کا استعمال کرتے ہیں جس سے وہ ‘بی’ کی آواز کے مسئلے پر قابو پاتے ہیں۔روون ایٹکنسن کے پاس الیکٹریکل انجنیئرنگ کی ڈگری ہے جو انہوں

ADVERTISEMENT

نے کوئینز کالج، آکسفورڈ سے حاصل کی۔ماسٹرز کی تعلیم کی دوران ہی انہوں نے ‘مسٹر بین’تخلیق کیا جس کی وجہ سے وہ مشہور ہوئے۔برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر ایٹکنسن کے اسکول کے ساتھی ہیں۔کیریئر کے آغاز میں روون ایٹکنسن متعدد فلموں اور شوز میں دِکھائی دیئے۔ایک دفعہ ایٹکنسن نے پائلٹ کی طبعیت دورانِ پرواز خراب ہوجانے کی وجہ سے جہاز بحفاظت لینڈ کرایاحالانکہ انہوں نے اس سے قبل کبھی ہوائی جہاز نہیں اڑایا تھا۔سال 2013میں ملکہ برطانیہ کی سالگرہ کے موقع پر روون ایٹکنسن کو سی بی ای(کمانڈر آف دی آرڈر آف دی برٹش امپائر)سے نوازا گیا۔ان کی حالیہ مالیت 13کروڑ ڈالرز کی ہے۔ایٹکنسن کو کاروں اور ریسنگ سے بے پناہ محبت ہے۔ ان کے پاس کئی ایکسٹرا ویجنٹ کاریں موجود ہیں۔مسٹر بین کا حقیقی نام مسٹر وائٹ تھا، جوبعد میں تبدیل ہو کر مسٹر کولیفلاور ہوا۔ بالآخر مسٹر بین طے کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں