مری /اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے کہاہے کہ عہدے اہمیت نہیں رکھتے ٗ نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں ٗماضی نواز شریف کا تھا ٗ حال نواز شریف کا ہے اور مستقبل بھی نواز شریف کا ہوگا ۔ اتوار کو سابق وزیر اعظم محمدنواز شریف وزیر اعظم ہاؤس سے مری میں اپنی رہائش گاہ پرمنتقل ہوگئے سابق وزیر اعظم مری پہنچے تو شہریوں نے ان کا شاندار استقبال کیا اور دیکھو ٗ دیکھو کون آیا ٗ شیر آیا شیر آیا ٗ میاں تیرے جانثار ٗ بے شمار

ADVERTISEMENT
Ad
بے شمار کے نعرے لگائے ۔نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ مری پہنچنے پر عوام پھر سے جمع ہوگئے ٗانہوں نے کہاکہ محبتوں کا وہی سمندر ۔ قبل ازیں مری میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ جو کچھ ہورہا ہے وہ سب کے سامنے ہے، جو کچھ ہوگا آپ کے سامنے ہوگا ،ماضی نواز شریف کا تھا، حال نواز شریف کا ہے اور مستقبل بھی نواز شریف کا ہوگا اور اس کیلئے میڈیا ہماری آواز پورے ملک میں پہنچائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں