اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حدیبیہ پیپر مل پاناما سے بھی بڑا کیس ہے ٗشہباز شریف اس کیس میں نااہل ہو جائینگے ٗمشترکہ امیدوار بنانے پر عمران خان کا مشکور ہوں،خورشید شاہ جو فیصلہ کریں گے ہمیں قبول ہو گا۔اتوار کو وزارت عظمیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ حدیبیہ پیپر مل پاناما سے بھی بڑا کیس ہے ٗشہباز شریف اس کیس میں نااہل ہو جائینگے۔جس سے دونوں بھائی سیاست سے ہمیشہ کیلئے فارغ ہو جائیں گے انہوں نے

ADVERTISEMENT

شاہد خاقان عباسی کیخلاف کیس دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ قطرکیساتھ ایل این جی منصوبوں میں اربوں روپے کا کمیشن کمایاگیا ہے ٗیہ سب لوگ نااہل ہو جائینگے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا مشترکہ امیدوار بنانے پر عمران خان کا مشکور ہوں،مجھے پورا یقین ہے ہمارا امیدوار متفقہ ہوگاخورشید شاہ جو فیصلہ کریں گے ہمیں وہ قبول ہو گاانہوں نے کہاکہ معاملہ نمبر گیم کا نہیں عہدے کا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں