اسلام آباد (آئی این پی) وزارت عظمیٰ کے لئے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار شاہد خاقان عباسی‘ تحریک انصاف کے نامزد امیدوار شیخ رشید احمد اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے‘ خورسید شاہ نے اپوزیشن کے متفقہ امیدوار کے لئے چھ کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے‘ وزارت عظمیٰ کے لئے تمام امیدار (آج) پیر کو اپنے کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ممیں جمع کرائیں گے۔تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے اپنے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے امیدوار عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے

ADVERTISEMENT

بھی کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کئے ہیں۔ تمام امیدوار (آج) پیر کو اپنے کاغذات سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کرائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں