اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے اسحاق ڈار کی ملاقات ہوئی جس میں نااہلی کے فیصلے کو چیلنج کرنے سمیت دیگر اہم ایشوز پر تبادلہ خیال ہوا اتوار کے روز نواز شریف سے اسحاق ڈار نے مری جانے سے پہلے وزیر اعظم ہاؤس میں آخری ملاقات کیجس میں سپریم کورٹ کی جانب سے نااہلی کے فیصلے کو چیلنج کرنے سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا اسکے علاوہ نیب ریفرنس پر بھی تبادلہ خیال ہوا جبکہ نوازشریف نے اسحاق ڈار کو عالمی میڈیا کی جانب سے اٹھائے گئے سولات پر بھی آگاہ گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں