اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا اور وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مری ہاؤس روانہ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا اور اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مری ہاؤس روانہ ہوگئے۔ انہوں نے وزیراعظم ہاؤس کےعملے سےالوداعی ملاقات کی اور مصافحہ کیا۔خیال رہےکہ مسلم لیگ ن نے شاہد خاقان عباسی کو 45 روز کے لیے عبوری وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہےکہ منگل کی شام تک نئے وزیراعظم کا انتخاب ہوجائے گا۔یاد رہےکہ گزشتہ روزسابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کاکہنا تھا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ مجھ پر کرپشن کا کوئی داغ دھبہ نہیں ہے، میں نے کوئی کک بیک اورکمیشن نہیں لیا تو مجھے کس بات پر نکالا گیا؟ الزام یہ لگایا گیا ہے کہ جب تنخواہ مقرر کی گئی تو آپ نے وصول کیوں نہیں کی؟واضح رہے کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ نے نوازشریف کو نااہل قرار دیا تھا اور نواز شریف ، حسن، حسین، مریم نواز، کیپٹن صفدر اور اسحاق ڈار کے خلاف نیب میں ریفرنس بھیجنے اور چھ ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں