اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی باکسر محمد وسیم نے پاناما میں قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا . محمد وسیم نے انٹرنیشنل چیلنج فائٹ جیت لی جس کے بعد وہ ڈبلیوبی سی سلور فلائی ویٹ کے عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق باکسر محمد وسیم نے پاناما سٹی میں ہونے والی انٹرنیشنل چیلنجفائٹ میں پاناما کے باکسر کو ہرا دیا ۔ محمد وسیم نے باکسر ایلیسروالڈیز کو دوسرے راؤنڈ میں ہی ناک آؤٹ کردیا۔ محمد وسیم کی یہ مسلسل چھٹی کامیابی ہے۔فائٹ ورلڈباکسنگ کونسل کے تحت رینکنگ فائٹ 8 راؤنڈ پرمشتمل تھی۔ محمدوسیم ڈبلیوبی سی سلور فلائی ویٹ کے عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں