دوحہ(این این آئی)خلیجی ریاست قطر کے محکمہ امورنے قطری شہریوں اور ملک میں مقیم غیر ملکیوں کو سال 2017ء کے فریضہ حج کی ادائی سے محروم کردیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق قطری محکمہ مذہبی امور کی ویب سائیٹ پر آن لائن حج درخواستوں کی وصولی اور رجسٹریشن کا سلسلہ بند ہے تاہم عازمین حج کی آن لائن رجسٹریشن کی بندش کی کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔خیال رہے کہ حال ہی میں سعودی حکومت نے واضحکیا تھا کہ قطر کے عازمین حج سوائے قطری ایئرلائن کے کسی بھی دوسرے ملک کی پرواز کے ساتھ سعودی عرب کا سفر کرسکتے ہیں۔ادھرسعودی

ADVERTISEMENT

وزارت حج وعمرہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ قطر کے ساتھ سیاسی اور سفارتی کشیدگی کیباوجود قطری عازمین حج کو خوش آمدید کہا جائے گا اور انہیں دیگر عازمین حج کی طرح ہرممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں