واشنگٹن (آئی این پی) چین نے پاناما کیس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھاکہ نوازشریف کی نااہلی پاکستان کا داخلی معاملہ ہے اس سے بیلٹ وروڈ منصوبے کے تناظر میں بھی ان کی سماجی ، اقتصادی تعاون پر مبنی شراکت داری متاثر نہیں ہوگی ۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکھانگ کا کہنا تھاکہ دوست ہمسایہ ملک کے طور پر چین کو امید ہے کہ پاکستان کے تمام طبقے اور جماعتیں ملکی اور قومی مفادات کو ترجیح دیں گے ،اپنے داخلی امور سے مناسب طور پر نمٹیں گے ، اتحاد اور استحکام برقرار رکھیں گے اور اقتصادی وسماجی ترقی پر

ADVERTISEMENT
Ad
توجہ مبذول رکھیں گے ۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سدا بہار دوستی آزمائش کی ہر گھڑی پر پوری اتری ہے ، ہمیں یقین ہے کہ پاک چین دفاعی تعاون ، شراکت داری پاکستان کے اندر صورتحال کی تبدیلی سے متاثر نہیں ہوگی ۔واضح رہے کہ پانچ ججزکا متفقہ فیصلہ 25 صفحات پر مشتمل ہے جس کا کچھ حصہ جسٹس اعجاز افضل خان اور کچھ بینچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے کھلی عدالت میں پڑھ کر سنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں