اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ سے دوسرے وزیراعظم کی نااہلی کے بعد بھی نئے وزیراعظم کا قرعہ بھی خطہ پوٹھوہار کے نام نکل آیا ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی طرف سے ملتان سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی گیلانی کی نااہلی کے بعد خطہ پوٹھوہار کے علاقے گوجر خان سے تعلق رکھنے والے راجہ پرویز اشرف کو نیا وزیراعظم بنایا گیاتھا اور اس مرتبہ لاہور سے تعلق رکھنے والےوزیراعظم محمد نوازشریف کی سپریم کورٹ سے نااہلی کے باعث خطہ پوٹھوہار کے علاقے مری سے تعلق رکھنے والے شاہد خاقان عباسی کو نیا وزیراعظم بنانے پر

ADVERTISEMENT
Ad
اتفاق ہواہے لیکن شاہد خاقان عباسی صرف عبوری مدت کے لئے وزیراعظم ہوں گے اور لاہور کے حلقہ 120 سے ضمنی انتخاب میں کامیابی کے بعد میاں شہبازشریف ملک کے وزیراعظم بنیں گے جو حکومت کی باقی مدت تک ذمہ داریاں سرانجام دیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں