اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) نوازشریف کی تلاشی کے بعد اب عمران خان کی تلاشی کا عمل شروع ہونے کو ، سپریم کورٹ نے عمران خان کی نااہلی اور پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس پیر کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا ۔نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے عمران خان کی نااہلی اور پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیسکی سماعت کیلئے پیر کا دن مقرر کر دیا ہے ، چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ ان کیسز کی سماعت کریگا۔پیر کے روز ہونے والی سماعت کے دوران تحریک انصاف کےوکیل انور منصور اپنے دلائل دیں گے جن کے دلائل ختم ہونے کے بعد درخواست گزار لیگی رہنماؤں کے وکلاءکے دلائل سنے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں