اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کے جانے سے سی پیک کو کوئی نقصان نہیں ہو گا،نواز شریف بطور وزیر اعظم شہباز شریف کو لائیں گے تو پنجاب کو نقصان ہو گا، عمران خان سے بھی خیر کی کوئی توقع نہیں ہے ۔ خیبر پختونخواہ میں کون سا دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں، پاکستان کے قومی ہیرو اور معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کاپانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے قومی ہیرو اور معروف ایٹمی سائنسدانڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پانامہ کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے میں اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ نواز شریف بطور وزیر اعظم شہباز شریف کو لائیں گے تو پنجاب کو نقصان ہو گا ، سپریم کورٹ کے ججز نے ثابت کر دیا کہ وہ کوئی دباؤ نہیں لیں گے۔ نواز شریف کے جانے سے سی پیک کو کوئی نقصان نہیں ہو گا۔ڈاکٹر عبد القدیر خان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے بھی خیر کی کوئی توقع نہیں ہے ۔ خیبر پختونخواہ میں کون سا دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں کہ وہاں کرپشن نہیں ہو تی ؟

اپنا تبصرہ بھیجیں