اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں سابق چیئرمین پاکستان سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی )ظفر حجازی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کیس میں گرفتارظفر حجازی کو جسمانی ریمانڈ ختم ہو نے کے بعد آج دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ظفر حجازیپر شریف خاندان کی معاونت کی خاطر چودھری شوگر مل کے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کرنے کا الزام تھا جس پر سپریم کورٹ نے ان کے خلاف مقدمہ درج کر نے کی ہدایت کی تھی، ایف آئی

ADVERTISEMENT
Ad
اے نے ظفر حجازی کے خلاف جعلی سازی کی دفعات لگا کر مقدمہ درج کیا تھا تاہم انہوں نے حفاظتی راہداری ضمانت حاصل کر رکھی تھی جس کی منسوخی کے بعد انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیاگیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں