اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چودھری نثار نے وزارت داخلہ کو خیر باد کہہ دیا، ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیرداخلہ نے گزشتہ روز اپنے سٹاف سے الوداعی ملاقات کی، وزیرداخلہ نے سٹاف افسران کو ان کے محکموں میں واپس بھیج دیا۔ڈی جی وقارچوہان اب ڈی آئی جی اسلام آبادکی حیثیت سے کام کریں گے۔ ایس پی محمدبناشرف اور بلال ظفر بھی اپنے محکموں میں واپس، اے ایس پی سید عزیز کو ایف سی کے پی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، چودھری نثار آئندہ کابینہ میں وزیر داخلہ نہیں ہوں گے۔واضح رہے چوہدری نثار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان

ADVERTISEMENT

کیا تھا کہ پاناما کیس کا فیصلہ آنے کے بعد وہ وزارت داخلہ سے استعفیٰ دے دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں