اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نوازشریف کے پرنسپل سیکرٹری ،معروف بیورو کریٹ فواد حسن فواد کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی انہیں تشویشناک حالت میں پمز منتقل کردیا گیا ہے ۔ایک قومی روزنامے میں شائع خبر کے مطابق فواد حسین فواد گزشتہ روز پی ایم ہائوس میں زمین پر گر پڑے جس کے بعد انہیں پمز کے وی وی آئیپی انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا گیا جہاں انکا معدہ صاف کیا گیا ۔پمز کے ڈاکٹرپرویز نے انہیں تین مرتبہ چیک کیا۔ آخری اطلاعات تک فواد حسن فواد کی حالت پمز میں خطرے سے باہر نہیں بتائی جاسکتی ۔واضح رہے کہ ان کی فیملی ڈیڑھ ہفتہ قبل اپنی

ADVERTISEMENT
دو فلپینی ملازمائوں کے ہمراہ بیرون ملک منتقل ہو چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں