اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کی نا اہلی کے بعد سابق وزرا کی پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کی خواہش، انتظامیہ نے صاف انکار کرتے ہوئے اجازت نہ دی، عمران خان کی پریس کانفرنس چار سال بعد پہلی بار سرکاری ٹی وی پر پی ٹی وی پر لائیو ٹیلی کاسٹ۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے نا اہل ہوتےہی وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہو گئی تھی ، ن لیگ کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد جب وفاقی وزرا نے پریس کانفرنس کے لئےپی آئی ڈی کا انتخابات کیا تو اس وقت دلچسپ صورتحالپیدا ہو گئی۔ پی ٹی آئی حکام

ADVERTISEMENT

کا موقف تھا کہ کیونکہ اب وفاقی کابینہ تحلیل ہو چکی ہے اور وزرا اب سرکاری عہدوں پر نہیں رہے اس لئےایک قومی ادارے میں ان کی پریس کانفرنس کا اہتمام کرنا ان کی آئینی دسترس سے باہر ہےدوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پریس کانفرنس کی تو اس کی پریس بریفنگ چار سال بعد پہلی مرتبہ قومی نشریاتی ادارے پی ٹی وی نے لائیو ٹیلی کاسٹ کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں