لاہور(نیوزڈیسک)چوہدری نثار کو بڑی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی گئی،ن لیگ میں ہلچل، تحریک انصاف کے مر کزی راہنما وسابق گورنر چوہدری سرور نے وفاقی وزےر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دےدی ۔تفصیلات کے مطابق چوہدری نثارکی پریس کانفرنس کے بعدچوہدری سرور نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو دعوت دی ہے کہ وہ تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں۔چوہدری نثار کیلئے سب سے بہترین آپشن اب تحریک انصاف ہی ہے۔دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور پانامہ کیس میں وکیل نعیم بخاری نے کہا ہے کہ چوہدری نثارکی جگہ پاکستان مسلم لیگ (ن) میں نہیں تحریک انصاف میں ہے۔مگر میں اتنا کہوں گا کہ ان کا مقام پی ایم ایل این میں نہیں بلکہ پی ٹی آئی میں ہے جس پر صحافی نے سوال کیا کہ اگر وہ پی ٹی آئی میں آئیں تو انہیں کیا عہدہ ملنا چاہئے تو انہوں نے کہا کہ انہیں سینئر وائس چیئرمین بنایا جانا چاہئے۔‎

اپنا تبصرہ بھیجیں