اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما کیس کا فیصلہ، شاہد آفریدی کا نواز شریف اور وقار یونس کا عمران خان کے بارے میں پیغام۔۔۔! ایک ہی جملے میں بڑی بات کر دی تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی طرف سے پاناما کیس پر فیصلے کے بعد قومی ٹیم کے سابق مایہ ناز کھلاڑیوں شاہد آفریدی اور وقار یونس نے ٹوئٹ پر اپنے پیغامات بھی دے دیے ہیں، قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ’’پاناما فیصلہ بہت دور رس نتائج کا حامل ہے، اللہ کرے یہ نتائج پاکستان کے حق
میں بہتر ہوں، پاکستان زندہ باد‘‘سابق کپتان وقار یونس نے اپنے پیغام میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’کچھ لوگ اس لیے کامیاب ہوتے ہیں کیوں کہ وہ بہت خوش قسمت ہوتے ہیں لیکن ’’کپتان‘‘ آپ اپنے یقین اور پختہ ارادے کے باعث کامیاب ہوئے، پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔‘‘

اپنا تبصرہ بھیجیں