اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما کیس کے فیصلے کے بعد چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی نے عمران خان سے رابطہ کیا اور انہیں مبارکباد دی، عمران خان نے بھی چوہدری برادران کو مبارکباد دی، تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت حسین اورپرویز الہی نےعمران خان کوٹیلی فون کیا اورپاناما کیس کے تاریخی فیصلے پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی،اس کے علاوہ آنے والے دنوں میں چوہدری برادران کی عمران خان سے ملاقات متوقع ہے، چوہدری برادران اور عمران خان کا سیاسی رابطے رکھنے پر بھی اتفاق ہوا

اپنا تبصرہ بھیجیں