اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے اور نواز شریف کی نا اہلی کے بعد ملکی سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی نااہلی اور وزارت اعظمیٰ سے سبکدوشی کے بعد وزیر اعظم ہاوس میں بھی ہلچل شروع ہو چکی ہے۔نجی ٹی وی چینل نیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے چودھری نثار علی خانکو دوبارہ وزیر اعظم ہاوس بلا لیا گیا۔ جبکہ چوہدری نثار علی خان کے پروٹوکول میں بھی اضافہ کر دیا گیا، یہ امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چوہدری نثار وزارت عظمیٰ کی دوڑ

ADVERTISEMENT
Ad
میں شامل ہیں اور ان کے پر غور کیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز چودھری نثار علی خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ مشکل وقت میں پارٹی کو نہیں چھوڑ سکتا۔نوازشریف، ن لیگ کیساتھ اپنی ساری زندگی داؤ پر لگائی کبھی مڑکر نہیں دیکھا لیکن مجھے سینیر ترین مشاورت میں مجھے نہیں بلایا گیا اور بن بلائے میں جاتا نہیں، نہ میں کبھی گیا، میرے لیے یہ کہنا تضحیک آمیر ہے کہ مجھے مشاورت سے الگ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ 33 سال سے وہ ہر میٹنگ میں موجود ہوتے تھے۔انکا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزارت اور قومی اسمبلی کی رکنیت چھوڑ دونگا اور پھر الیکشن نہیں لڑوں گا ۔دوسری جانب پاکستا نی اور غیر ملکی میڈیا نے وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے فیصلے کو بریکنگ نیوز کے طور پر جاری کیا۔جمعہ کو تمام پاکستانی نیوز چینلز کے علاوہ بھارت،امریکہ ،برطانیہ ،فرانس ،روس سمیت دیگر ممالک کے میڈیا نے بھی پاناما کیس میں وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے فیصلے کو بریکنگ نیوز کے طور پر جاری کیا۔سپریم کورٹ کی طرف سے پاناما کیس کا فیصلہ آتے ہی تمام پاکستانی ٹی وی چینلز پر تبصرے اورتجزیے شروع ہوگئے قانونی اور سیاسی ماہرین نے نوازشریف کی نااہلی پر اپنی مختلف رائے کا اظہا رکیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں