اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایک اور منتخب وزیراعظم کو گھر بھیج دیا گیا مگر لوگ دیکھیں گے کہ وہ دوبارہ بھرپور قوت اور عوامی سپورٹ کے ساتھ سامنے آئے گا، مسلم لیگ ن مضبوط اور ڈٹے رہو، 2018میں نواز شریف کیزبردست فتح کیلئے راستہ ہموار کر دیا گیاانہیں کوئی روک نہیں سکتا، انشا اللہ ، روک سکتے ہو تو روک لو۔چند لمحے قبل اپنے مزید دو پیغامات میں مریم نواز نے ن لیگ کے

ADVERTISEMENT

مایوس ورکروں اور رہنمائوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’کیوں غم میں ہیں، تاریخ گواہ ہے کہ اس سے قبل بھی آپ کے لیڈر کو اس طرح کے ٹرائل اور حالات کا سامنا رہا ہے اور وہ ہر بار پہلے سے زیادہ قوت کے ساتھ سامنے آیا ہے، مسلم لیگ ن پہلے سے زیادہ مضبوط اور اکٹھی ہے۔ واضح رہے کہ مریم نواز کا ٹویٹر پر یہ پیغام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سپریم کورٹ پانامہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دے چکی ہے اور وہ اپنے عہدے سے سبکدوش ہو چکے ہیں جبکہ ن لیگ کے ورکروں اور رہنمائوں میں اس وقت شدید مایوسی طاری ہے ۔مسلم لیگ ن پہلے سے زیادہ مضبوط اور اکٹھی ہے۔ واضح رہے کہ مریم نواز کا ٹویٹر پر یہ پیغام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سپریم کورٹ پانامہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دے چکی ہے اور وہ اپنے عہدے سے سبکدوش ہو چکے ہیں جبکہ ن لیگ کے ورکروں اور رہنمائوں میں اس وقت شدید مایوسی طاری ہے https://twitter.com/MaryamNSharif

اپنا تبصرہ بھیجیں